top of page
1.jpg

          Noor Ala Noor Blogs

Discover the noor inside yourself

Home: Welcome
Praying In Mosque

Welcome To Noor Ala Noor Blogs

Discover noor inside yourself

                    Asalam u Alikum

Noor Ala Noor Blogs was founded for the people who love ALLAH SWT, who want to express their feelings, thoughts through their articles and poems. Currently we are not paying anything but if ALLAH wills, we will soon inshaa ALLAH . till then if you wish to write something for the sake of ALLAH SWT and want to share that with world do email us on:

nooralanoorblogs@gmail.com

                             JazakALLAH Khairan 

Home: About
Home: Blog2

چاھت

  • Writer: Noor Ala Noor Blogs
    Noor Ala Noor Blogs
  • May 3, 2019
  • 2 min read

https://www.pinterest.com/pin/202310208248717497/

یہ کیسی چاھت ھوتی ھے کہ جی چاھتا ھے ایک حلقہ ھو اس حلقے میں سیدہ خدیجہ ھوں ،سیدہ عائشہ ،ام سلمہ ،حضرت حفصہ اور باقی امہات المومنین ھوں۔ سیدہ فاطمہ اور باقی بنات ھوں حضرت اسما کو دیکھوں حضرت ام عمارہ کو دیکھوں باقی صحابیات کو دیکھوں۔ (رضی اللہ عنھن اجمعین)



ان تمام نورانی ایمانی چہروں کو دیکھوں انکے ساتھ بیٹھوں، انکو سنوں وہ اپنی باتیں مجھ سےکریں اپنے سچے جذبوں کی لو مجھ سے بھی بانٹیں ان جذبوں کے کیا کہنے!! یا وہ خود ھی باتیں کریں اور مجھے اجازت ھو میں اس محفل کے ایک کونے میں ھوں اور انکو جذب کروں ان سے متاثر انہیں دیکھتی جاؤں انکی حیا اور سادگی کا حصہ پاؤں اور جانوں، ایمان والیاں کیسی ھوتی ھیں جنہیں اپنے رب کو راضی کرنے کی دھن ھے

اور اپنے رب اور نبئ محسن صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں مگن ھیں

جو ضرورت پڑنے پر اپنے دین کی خاطر عورت ھو کر جوانمرد ھو جاتی ھیں اور کافروں کو لرزا دیتی ھیں جو مہمان کی خاطر بھوکا سو جاتی ھیں اور وہ یہ صرف اللہ کے لئے کرتی ھیں جو بہادر بیٹوں کی بہادر مائیں ھیں اپنے دل کے ٹکڑوں کو راہ ِحق میں نکالنے والی ھیں اپنے رب کے ہر فرمان کی عزت کرنے والی ھیں جورب کی راہ میں ہر تکلیف سہنے والی ھیں روکھا سوکھا کھا کر بھی شکر کہنے والی ھیں ثابت قدمی اور حوصلے میں  آگے بڑھ جانے والی ھیں جو کم عمر ھو کر بھی راز داں ھیں جو کم عمری میں بھی اپنے دین پر نچھاور ھونے کو تیار ھیں میں کیا جانوں لکھنا انکی شان میں۔ میری سوچ انکی پاکیزگی کا کیا احاطہ کرے جنکی پاکدامنی پر رب کا قرآن اترے جنکو رب کا سلام پہنچے جنکی ایک فریاد سیدھی عرش پر جا پہنچے جنکے لئے رب کی رضا کے پروانے ھوں اور وہ پھر بھی اللہ سے ڈرنے والی ھوں وہ میری  عظیم مائیں ، بہنیں میں ان سے ملنا چاھتی ھوں انکے پاکیزہ کردار سے پھوٹتی روشنی میں خود کو دیکھنا چاھتی ھوں اور اس کو سمیٹنا چاھتی ھوں میری سادگی دیکھ کیا چاھتی ھوں!


✍ بنت زاہد

1 Kommentar


ataqi.786
04. Mai 2019

Wah..binte zahid lagta hay aap nay meray dil ki bhi khawhish zahir kardi :)

Gefällt mir
Home: Subscribe

Contact

Home: Contact

©2019 by Noor Ala Noor Blogs. Proudly created with Wix.com

bottom of page